تفصیلات کے مطابق سٹار کرکٹر پاک نیوزی لینڈ ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری
میچ کے بعد جمعہ ہفتہ کی درمیانی شب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کےلیے کراچی
ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے
مقامی میڈیا کے مطابق محمد رضوان صبح 10:20 بجے ڈھاکہ ایئرپورٹ پہنچے اور وہاں سے
چٹوگرام لے جانے کےلیے ان کی ٹیم کومیلا وکٹورینز نے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا
تاکہ ان کو بروقت چٹوگرام پہنچایا جاسکے
Mohammad Rizwan arriving by helicopter earlier today ahead of his Bangladesh Premier League match #Cricket #BPL pic.twitter.com/i3BwbSgZ4G
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) January 14, 2023
ڈھاکہ ائیرپورٹ سے چٹوگرام سٹیڈیم کا درمیانی فاصلہ 250 کلومیٹر سے زائد اور 5
گھنٹے کا زمینی سفر بنتا ہے، اگر خصوصی ہیلی کاپٹر کا انتظام نہ کیا جاتا تو
رضوان کی میچ میں شرکت ممکن نہ ہوپاتی
بذریعہ خصوصی ہیلی کاپٹر رضوان میچ شروع ہونے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل 12:45 بجے
ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم پہنچ گئے اور اپنی ٹیم کی نمائندگی کی
یاد رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے 7ویں ایڈیشن کے مقابلے 6 جنوری سے جاری ہیں
جبکہ فائنل 16 فروری کو کھیلا جائے گا
%20(4).jpeg)


0 تبصرے