قرآن مجید کے متعلق جعلی/منفی مواد کی روک تھام، وزیرِاعلٰی پنجاب نے حرمتِ قرآن کریم ویب پورٹل کا افتتاح کردیا font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

قرآن مجید کے متعلق جعلی/منفی مواد کی روک تھام، وزیرِاعلٰی پنجاب نے حرمتِ قرآن کریم ویب پورٹل کا افتتاح کردیا

لاہور: قرآن کریم کے متعلق آن لائن جعلی مواد کی روک تھام کے حوالے سے حکومتِ پنجاب کا احسن قدم، حرمتِ قرآن کریم ویب پورٹل کا افتتاح کردیا گیا
19 جنوری بروز جمعرات وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک تشریف لائے اور حرمت قرآن کریم پورٹل کا افتتاح کیا
حرمت قرآن کریم پورٹل آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی ٹیکنالوجی کے تحت کام کرے گا، پورٹل ویب سائٹس پر موجود قرآن کریم سے متعلق جعلی مواد کی نشاندہی کرنے کے بعد خودکار طریقے سے قرآن بورڈ اور متعلقہ اداروں کو ویب سائٹس پر قرآن سے متعلق منفی مواد کے بارے میں الرٹ جاری کرے گا
اس ویب پورٹل کی مدد سے قرآن کریم کے متعلق جعلی/منفی مواد کو ویب سائیٹس سے جلد بلاک کرنے اور ہٹانے میں آسانی ہوگی
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے قرآن بورڈ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا خصوصی سیل کے قیام کی ہدایت بھی جاری کی، قرآنی آیات اور تراجم میں تحریف کرنے والوں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی بھی کی جائے گی
وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے حرمت قرآن کریم پورٹل کو لانچ کرنے پر سابق معاون خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارسلان خالد اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا
ڈاکٹر ارسلان خالد کی سربراہی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے جدید ٹیکنالوجی تک عام آدمی کی رسائی کو یقینی بنایا ہے
حرمتِ قرآن کریم ویب پورٹل کے افتتاح کے بعد وزیرِاعلیٰ نے میڈیا سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس نوعیت کا پہلا آرٹیفیشل سافٹوئیر ہے اور عنقریب اسے ایران اور ترکی سمیت دیگر برادر اسلامی ممالک کو بھی فراہم کیا جائے گا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads