وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے شاہدرہ ملٹی لیول فلائی اوور کی
تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
شاہدرہ ملٹی لیول فلائی اوور پراجیکٹ پر 8 ارب 90 کروڑ روپے لاگت آئے گی، یہ
منصوبہ 10 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا، 27 کنال اراضی پر تعمیر ہونے والا یہ ملٹی لیول فلائی اوور فن تعمیر میں اپنی
مثال آپ ہوگا
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے شاہدرہ ملٹی لیول فلائی اوور کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
— CM Punjab Updates (@CMPunjabPK) January 16, 2023
شاہدرہ ملٹی لیول فلائی اوورپراجیکٹ پر 8 ارب 90 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ یہ منصوبہ 10 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا۔ pic.twitter.com/YoQnkALrzB
شاہدرہ ملٹی لیول فلائی اوور کی تکمیل سے لاہور اسلام آباد جی ٹی روڈ
پر سفر کرنے والے لاکھوں مسافر مستفید ہوں گے
منصوبے میں پیدل چلنے والے لوگوں کیلئے واک ویز اور پل بنائے جائیں گے
سروس روڈز بنیں گی اورنکاسی آب کا سسٹم بھی بنایا جائے گا، جی ٹی روڈ تا نیازی چوک راستے کیلئے 3+3 لین فلائی اوور بنے گا اور کوٹ
عبدالمالک تا نیازی چوک 2 لین فلائی اوور تعمیر ہوگا
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، ابرار الحق سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری تعمیرات و
مواصلات، سیکرٹری اطلاعات، سی سی پی او لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے، چیف
ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب اور متعلقہ حکام بھی اس
موقع پر موجود تھے
فلائی اوور کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کاشاہدرہ میں ملٹی لیول گریڈ فلائی اوور کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب pic.twitter.com/F4hOdgrQM6
— CM Punjab Updates (@CMPunjabPK) January 16, 2023
اس کے علاوہ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے سگیاں روڈ - شرقپور روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کا افتتاح بھی کیا، اس منصوبے پر 4 ارب 51 کروڑ روپے لاگت آئی ہے
1- راوی پل سے پھول منڈی چوک تک سڑک بنائی گئی ہے
2- پھول منڈی چوک سے لاہور شیخوپورہ روڈ تک سڑک تعمیر کی گئی ہے
3- پھول منڈی چوک سے فیض پور انٹر چینج موٹروے ایم ٹو سڑک بنائی گئی ہے
4- پھول منڈی سے بیگم کوٹ تک بھی سڑک تعمیر کی گئی ہے
فوائد:
سگیاں روڈ پراجیکٹ کی تکمیل سے داخلی اور خارجی راستوں میں وسعت اور آسانی ہو گی
لاہور سے آنے جانے والے مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کو سہولت ملے گی
فیض پور، پھول منڈی، شیخوپورہ، شاہدرہ، بیگم کوٹ، نین سکھ اور دیگر درجنوں گنجان آبادیوں کے لاکھوں مکین مستفید ہوں گے







0 تبصرے