سب سے پہلے آنجہانی کرکٹر شین وارن نے 20 ویں صدی کے دوران 'بال آف دی سنچری' کا اعزاز حاصل کیا تھا، جبکہ پاکستان کے تجربہ کار باؤلر یاسر شاہ نے 21ویں صدی میں بھی ایسا ہی کرنے کا دعویٰ کیا ہے، یہ واقعہ پیر کے روز سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران ہوا
یاسر شاہ نے سری لنکا کے بلے باز کوسل مینڈس کو ٹیکسٹ بک لیگ اسپن ڈلیوری کے ساتھ کلین بولڈ کیا جس سے وہ ششدر رہ گئے
یہ بھی پڑھیں: یاسر شاہ نے لیجنڈ لیگ سپنر عبدالقادر کا ریکارڈ توڑ دیا
تقریباً 29 سال قبل مانچسٹر میں جس طرح شین وارن نے کیا، بالکل اسی طرح کی ڈلیوری یاسر شاہ نے کروائی، پِچ پر بال آف سٹمپ تھی لیکن جادوئی طور پر اسپِن ہو کر بال نے آؤٹ سائیڈ لیگ سٹمپ کو اُڑا دیا
شین وارن نے 1993 میں اولڈ ٹریفورڈ میں پہلے ایشز ٹیسٹ کے دوران انگلینڈ کے تجربہ کار بیٹر مائیک گیٹنگ کو جس ڈلیوری پہ آؤٹ کیا تھا اسے بال آف دی سینچری قرار دیا جاتا ہے،
اگرچہ وارن کی شاندار گیند سے زیادہ اسپِن کرنا مشکل ہو گا، پھر بھی یاسر شاہ نے یقینی طور پر اس طرح کی ڈلیوری کے قریب ترین ڈلیوری کا اعزاز ضرور حاصل کرلیا ہے اور اس پہ شائقین و ماہرینِ کرکٹ آئندہ کئی سالوں تک تبصرہ کرتے دکھائی دیں گے
یاسر شاہ کی یہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہے
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آگے نکل گئے
آئی سی سی ، سری لنکا کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یاسر شاہ کی اس جادوئی ڈلیوری کی ویڈیو کو پوسٹ کیا گیا ہے اور شائقین سے رائے لی جارہی ہے کہ یاسر شاہ کی بال، شین وارن کی بال کے مقابلے میں کتنی شرح سے اسپِن ہوئی
18 جولائی 2022 - یاسر شاہ
Just 22 years in, but do you think this will be the ball of the century❓ 🤔#SLvPAK pic.twitter.com/6hlg0M88pl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 18, 2022
4 جون، 1993 - شین وارن
The greatest Test delivery ever? pic.twitter.com/MQ8n9Vk3aI
— cricket.com.au (@cricketcomau) March 4, 2022
0 تبصرے