ٹی20 ورلڈکپ فائنل: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، بڑے ٹورنامنٹ کا بڑا ٹاکرا، دونوں ٹیموں کی عمدہ کارکردگی font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

ٹی20 ورلڈکپ فائنل: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، بڑے ٹورنامنٹ کا بڑا ٹاکرا، دونوں ٹیموں کی عمدہ کارکردگی


ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے مابین "میلبرن کرکٹ گراؤنڈ" میں 13 نومبر بروز اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کھیلا جائے گا جبکہ بارش کی صورت میں سوموار کا ریزَرو دن بھی رکھا گیا ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اتوار اور سوموار کے دن فائنل پر اثر انداز ہوسکتی ہے، ایسی صورت حال میں ICC نے اپنے قوانین میں کچھ ترامیم بھی کی ہیں

جہاں تک کھلاڑیوں اور شائقینِ کرکٹ کی بات ہے تو سب بہت پُرجوش ہیں اور یہی خواہش رکھتے ہیں کہ میچ مکمل ہو تاکہ ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے


 ہیڈ ٹو ہیڈ 

پاکستان اور انگلینڈ کا ٹی20 فارمیٹ میں اس سے قبل 28 مرتبہ ٹاکرا ہوچکا ہے جس میں پاکستان نے 9 اور انگلینڈ نے 18 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بےنتیجہ رہا

 ٹی20 ورلڈکپ 

پاکستان
نے اس سے قبل ٹی20 ورلڈکپ کے تمام ایڈیشنز میں شرکت کی، 2007 میں رنر اَپ رہی جبکہ 2009 میں چیمپیئن بنی

انگلینڈ
نے بھی اس سے قبل ٹی20 ورلڈکپ کے تمام ایڈیشنز میں شرکت کی، 2009 میں میزبانی کی جبکہ 2010 میں چیمپئن بنی

 ٹی20 رینکنگ 

پاکستان: 3rd
انگلینڈ: 2nd

 انفرادی کارکردگی 

پاکستان:
پاکستان نے اب تک کُل 214 ٹی20 میچز کھیلے ہیں جن میں 131 میچ جیتے، 75 ہارے، 3 برابر اور 5 بےنتیجہ رہے جبکہ رواں برس کھیلے گئے ٹی20 میچز کی تعداد 25 ہے جس میں 14 جیتے اور 11 ہارے

انگلینڈ:
انگلینڈ نے اب تک کُل 169 ٹی20 میچز کھیلے ہیں جن میں 89 میچ جیتے، 72 ہارے، 2 برابر اور 6 بےنتیجہ رہے جبکہ رواں برس کھیلے گئے ٹی20 میچز کی تعداد 26 ہے جس میں 14 جیتے، 11 ہارے اور 1 بےنتیجہ رہا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads