سُپر فور مرحلے میں چاروں ٹیمیں فائنل کے لیے تگ و دو کر رہی ہیں، آئیے دیکھتے ہیں کہ فائنل میں پہنچنے کےلیے ٹیموں کو کیا کرنا ہوگا:-
سری لنکا:
فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر
پاکستان کو آخری میچ میں شکست دے
یـــــا
افغانستان اپنا 1 میچ ہار جائے
یـــــا
سری لنکا اپنی نیٹ رن ریٹ افغانستان اور پاکستان سے بہتر کرے
پاکستان:
فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر
یہ اپنے بقیہ دونوں میچ جیت جائے
یـــــا
ایک بقیہ میچ جیتیں اور اپنی نیٹ رن ریٹ کو افغانستان اور سری لنکا سے بہتر بنائیں
یـــــا
بقیہ دونوں میچ ہار جائیں لیکن بھارت افغانستان کو شکست دے اور پاکستان کی نیٹ رن ریٹ سری لنکا اور افغانستان سے بہتر ہو
افغانستان:
فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر
اپنے بقیہ دونوں میچ جیتے اور نیٹ رن ریٹ بھی پاکستان اور سری لنکا سے زیادہ ہو
یـــــا
یہ پاکستان اور بھارت میں سے ایک کو شکست دیں، پاکستان اپنے دونوں میچ ہارے اور افغانستان کی نیٹ رن ریٹ سری لنکا اور پاکستان سے بہتر ہو
بھارت:
بھی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر
افغانستان کو شکست دیں اور پاکستان اپنے بقیہ دونوں میچ ہار جائے
0 تبصرے