ہیڈ ٹو ہیڈ
ان دونوں ٹیموں کا ماضی دیکھا جائے تو ایک روزہ میچز میں ان کے مابین 51 مقابلے ہوچکے ہیں جن میں سے سری لنکا نے 40 اور بنگلادیش نے 9 میچ جیتے جبکہ 2 میچ بے نتیجہ رہے
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2022: پوائنٹس ٹیبل
ٹی ٹونٹی میں ان کا مقابلہ 12 بار ہوچکا ہے جن میں سے سری لنکا نے 8 جبکہ بنگلادیش نے 4 میچ جیتے، اس طرح دونوں فارمیٹس میں سری لنکا کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے لیکن کرکٹ کے میدان میں تو کچھ بھی ہوسکتا ہے
یاد رہے کہ گروپ سٹیج کا آخری میچ 2 ستمبر کو پاکستان اور ہانگ کانگ کے مابین کھیلا جائے گا، اور اگلے روز سے سُپر 4 مرحلے کا آغاز ہوگا، گروپ A سے بھارت جبکہ گروپ B سے افغانستان نے سُپر 4 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، اس مرحلے میں سے سرِ فہرست 2 ٹیموں کے مابین 11 ستمبر کو فائنل ہوگا
0 تبصرے