گروپ سٹیج کے چھٹے اور آخری میچ میں پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کا مقابلہ ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2022: مختصر معلومات اور ریکارڈ
ہیڈ ٹو ہیڈ
ماضی میں دونوں ٹیموں کے مابین 3 ایک روزہ میچز کھیلے جاچکے ہیں اور تینوں بار پاکستان نے کامیابی حاصل کی
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2022: پوائنٹس ٹیبل
ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل فارمیٹ میں ان دونوں ٹیموں کا یہ پہلا میچ ہوگا، اگر پاکستانی ٹیم کا نان ٹیسٹ پلیئنگ ٹیموں کے مقابلے میں ٹی ٹونٹی ریکارڈ دیکھا جائے تو پاکستان نے 9 میچ کھیلے ہیں اور سبھی میں پاکستان جیت سے ہمکنار ہوا
آج کے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے، لیکن ہوگا کیا؟ یہ تو تب پتہ چلے گا جب پنجہ آزمائی ہوگی
یاد رہے کہ سُپر فور مرحلے کا آغاز 3 ستمبر سے ہورہا ہے، گروپ A سے بھارت جبکہ گروپ B سے افغانستان اور سری لنکا کوالیفائی کر چکی ہیں
0 تبصرے