ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کا آخری میچ آج سری لنکا اور پاکستان کے مابین دبئی میں کھیلا جائے گا. میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا
ہیڈ ٹو ہیڈ
آئی لینڈرز اور شاہینوں کا ون ڈے انٹرنیشل میں 155 بار مقابلہ ہوچکا ہے جن میں سے 92 پاکستان، 58 سری لنکا نے جیتے جبکہ 4 بے نتیجہ اور ایک میچ برابر رہا
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ان دونوں کا مقابلہ 21 بار ہوچکا جن میں سے 13 پاکستان جبکہ 8 سری لنکا نے جیتے
یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جو کہ 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا. آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے ایک طرح کا لٹمس ٹیسٹ ہوگا تاکہ فائنل سے پہلے ہی دونوں اپنی اپنی صلاحیتیں ایک دوسرے پر آزما سکیں
0 تبصرے